Sunday, 29 November 2015

خدا تعالیٰ الجبار


بعض اوقات خدا تعالیٰ انسان کے ذرہ ذرہ کو توڑتا ہے اور اسکے اندر چھپے غرور کو پارہ پارہ کر دیتا ہے۔ اور بظاہر اسکی راہ میں حائل ہو کر اسے اپنے وجود کے ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔ اور یہ احساس دلاتا ہے کہ وہی خیر الماکرین اور جبار ہے۔ تب انسان کو یہ احساس ہوتا ہے کہ اسکا ہر اٹھنے والا قدم اور ہر ہلنے والا پتہ بھی خدا کے اذن کے بغیر نہیں۔ ایسی صورتحال میں انسان کا واپس اکٹھا ہونا مشکل تو ضرور ہوتا ہے پر ناممکن نہیں۔ کیونکہ آخر خدا ٹوٹے کام بنانے والا بھی تو ہے۔

(25-11-15)

No comments:

Post a Comment